فلم ”ایک“ کے تھیم سانگ کی تعارفی تقریب

لاہور (کلچرل رپورٹر) یونیورسل میپس سپورٹرز کے زیراہتمام بننے والی فلم ”ایک“ کے تھیم سانگ کی تعارفی تقریب گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں ہوئی جس کی مہمان خصوصی بھارتی گلوکارہ ریکھا سوریا تھیں۔ اس تقریب میں ہدایت کارہ سنگیتا، نور نعیم، جرار رضوی، گلوکارہ ثمینہ ملک بھی موجود تھیں۔ تقریب میں تھیم سانگ سنایا گیا۔ پروڈیوسر نور نعیم نے کہا کہ اس فلم کا مقصد دنیا میں امن کا قیام ہے۔ تھیم سانگ انگلش زبان میں بھی تیار کیا جائیگا جو بعدازاں ریلیز کیا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن