آل پاکستان بیڈمنٹن ٹورنامنٹ حافظ عرفان‘ سارہ مہمند کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان بیڈمنٹن ٹورنامنٹ مردوں میں پنجاب کے حافظ عرفان نے جبکہ خواتین میں سارہ مہمند نے جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16 مارچ سے جاری آل پاکستان بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز مینز سنگل کا فائنل پنجاب کے حافظ عرفان اور واپڈا کے عمر ذیشان کے درمیان کھیلا گیا جس میں حافظ عرفان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 13-21، 21-12 اور 21-12 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویمن سنگلز میں سارہ مہمند نے نیشنل چیمپئن عائشہ اکرام کے خلاف سٹریٹ سیٹ میں کامیابی اپنے نام کی۔ سارہ کی فتح کا سکور 21-16 اور 21-14 رہا۔ مینز ڈبلز میں رضوان اعظم اور کاشف سلہری پر مشتمل جوڑی نے زوہیب قمر اور نبیل اختر پر مشتمل جوڑی کو 21-16 اور 21-10 سے ہرایا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی شیخ محمد حفیظ، پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ریز خان روکڑی اور ریحان احمد تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں ساڑھے سات لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...