قومی ون ڈے ٹورنامنٹ : لاہور لائنز‘ سیالکوٹ سٹالینز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں لاہور لائنز نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سیالکوٹ سٹالینز ٹیم کو 44 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں سیالکوٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر لاہور لائنز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ لاہور کی ٹیم نے بارش سے متاثرہ گرا¶نڈ پر 44 اوورز میں 232 رنز بنائے جس میں عمر صدیق نے 59، سعد نسیم نے 55 (ناٹ آ¶ٹ)، عثمان صلاح الدین نے 44 نمایاں رنز بنائے۔ نیئر عباس نے اور بلاول بھٹی نے تین تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ سیالکوٹ کی ٹیم کو 44 اوورز میں ڈک ورتھ قانون کے تحت 239 رنز کا ہدف دیا گیا تاہم سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم 192 کے سکور پر آ¶ٹ ہو گئی۔ شاہد یوسف 40، علی خان 36 اور یاسر عزیز 25 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ لاہور کی جانب سے باولنگ میں قیصر اشرف نے 4، آصف رضا نے تین اور اعزاز چیمہ نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ سعد نسیم اور قیصر اشرف کو آخر میں مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...