ٹچ بال گولڈ کپ : پولیس ‘ ریلویز‘ پاکستان اسٹیل‘ موٹر اینڈ ہائی ویز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نویں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹچ بال گولڈکپ میں پولیس، ریلویز، پاکستان سٹیل اور موٹر اینڈ ہائی وے پولیس کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ گذشتہ روز ٹورنامنٹ کے 10 لیگ میچز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے جن میں پنجاب نے اسلام آباد کو دو صفر سے مات دی۔ دوسرے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو ایک صفر سے ہرایا۔ تیسرے میچ میں اسلام آباد نے اے جے اینڈ کے ٹیم کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے میچ میں پاکستان سٹیل نے پنجاب کو تین صفر سے مات دی۔ پانچویں میچ میں پاکستان پولیس نے خیبر پی کے کےخلاف سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ چھٹے میچ میں پاکستان ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پنجاب کو چھ صفر سے مات دی۔ ساتویں میچ میں پاکستان ریلویز نے سندھ کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ آٹھویں میچ میں پولیس نے بلوچستان کو ہرا دیا۔ نویں میچ میں خیبر پی کے اور دسویں میچ میں ریلویز کی ٹیم نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست سے دوچار کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...