بنگلہ دیشی ٹیم ابتدائی دو ون ڈے کرکٹ میچز کےلئے آج ہمبنٹوٹا روانہ ہوگی

کولمبو (اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم ابتدائی دو ون ڈے کرکٹ میچز کھیلنے کے لیے (آج) جمعرات کو کولمبو سے ہمبنٹوٹا روانہ ہوگی۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 23 مارچ کو کھیلا جائیگا اس سلسلے میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں کےلئے پہلے ہی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے۔ مہیلا جائے وردنے فٹنس مسائل سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہے اس لئے وہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن