کراچی بدامنی کیس : سندھ پولیس نے گرفتار ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی. دوہزار گیارہ سے اب تک دوسوآٹھ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔

Mar 21, 2013 | 11:23

کراچی بدامنی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کررہا ہے. سماعت کے آغاز پرآئی جی سندھ نے دوہزار گیارہ سے اب تک گرفتار کیے گئے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک دوسو آٹھ ٹارگٹ کلرز اور دو سو اڑتیس بھتہ خور گرفتار کیے گئے.  جن میں سے سب سے زیادہ اکیاسی کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ اڑتیس ملزمان کا تعلق سنی تحریک، تیرہ کا اے این پی ،نو تحریک انصاف، چار مہاجر قومی موومنٹ سے تعلق رکھگے ہیں. پولیس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ستائیس، لیاری گینگ وار کے سترہ ، پیپلز امن کمیٹی کے چھ ، کالعدم سپاہ محمد کےچار ، کالعدم لشکر جھنگوی کے دو اور جنداللہ کے پانچ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور پکڑے گئے۔

مزیدخبریں