محکمہ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے سی این جی سٹیشنز کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق لاہور، ساہیوال، ملتان ،گوجرانوالہ، گجرات اور شیخو پورہ کے سی این جی سٹیشنز کو جمعہ بایئس مارچ کی صبح چھ بجے سے پیر پچیس مارچ کی صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ اس طرح ان ریجن میں اب دو دن کی بجائے شہریوں کو تین روز کے لیے گیس دستیاب ہوگی۔ جبکہ لاہور، شیخو پورہ اور ساہیوال کی صنعتوں کو بھی انہی ایام میں تین روز کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی شدت کم ہونے کے باعث ہیٹر اور گیزرز کا استعمال کم ہوا ہے، جس کے باعث نظام پر لوڈ کم ہوا ہے۔