اگر نگران وزیر اعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آیا تو اسے دو روز میں حل کردیا جائیگا۔ ممبر الیکشن کمیشن شہزاد اکبر

Mar 21, 2013 | 17:53

سٹی رپورٹر

الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ کے ممبر شہزاد اکبر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نگران وزیر اعطم کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آیا تو دو روز میں الیکشن کمیشن یہ معاملہ حل کردے گا۔ اور نگران وزیر اعظم ایسے شخص کو نامزد کیا جائے گا جو مکمل میرٹ پر ہو، اور آئین کے آرٹیکل دو سو اٹھارہ کے تحت ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ معاملہ کمیشن کے پاس آنے کی صورت میں جلد از جلد نگران وزیر اعظم کو نامزد کردیں گے۔

مزیدخبریں