مزید امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جواب‘ روس نے اوباما کے مشیروں سمیت 9 افراد پر پابندی لگا دی‘ اثاثے منجمد

واشنگٹن، ماسکو، کیف، برسلز (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی+ نمائندہ خصوصی) امریکہ نے روس  نے امریکہ کے اہم معاشی منصوبوں پر پابندیاں عائد کر دی غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابق  امریکی صدر بارک اوباما نے پابندیاں عائد کرنے کے حکم پر دستخط کر دیئے اوباما کا کہنا ہے کہ یوکرائن میں مداخلت پر امریکہ روس پر اضافی پابندیاں لگا رہا ہے، مزید جارحانہ اقدامات کئے تو روس کو عالمی برادری میں تنہا کر دیں گے۔ پابندیاوں کی زد میں ایک بینک روسیہ اور 20 شخصیات آئی ہیں جن پر کریمیا کے روس کا الحاق کرانے میں کردار  رہا ہے امریکی پابندیوں کا اطلاق توانائی، سروسز سیکٹر، کان کنی، انجینئرنگ اور دفاعی شعبوں پر بھی ہوگا ادھر روس نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دے دیا۔  اوباما کے مشیر سمیت 9 امریکیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکہ کی جانب سے مزید پابندیوں کے ایک منٹ بعد ہی روس نے بھی پابندیوں کا اعلان کر دیا اور امریکی حکام پر پابندیوں کی فہرست جاری کر دی، جس کے مطابق اوباما کے سینئر مشیر جان میکن، سینئر میری لینڈ ریو اور ڈینئل کوٹس شامل، عالمی اقتصادیات  کے مشیر اٹکنسن بھی پابندیوں کی زد میں  آ گئے، فہرست میں اوباما کے سینئر ایڈوائزر  پی فیفر بھی شامل ہیں۔ امریکی حکام کے اثاثے بھی منجمد کئے گئے ہیں۔   ادھر یوکرائن نے کریمیا سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا، ترجمان وزارت خارجہ نے کہا روسی شہریوں کیلئے ویزا کا قانون لاگو کرینگے امریکہ  نے کہا روس بات چیت کرے جرمنی نے روسی کے ساتھ اسلحہ کی تجارت روکدی، یوکرائن  کے شہریوں نے فوج کو ایک بلین ڈالر کا عطیہ دیا۔  روسی نائب وزیر دفاع یوری نے کہا روس بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے کریمیا میں فوجی طاقت میں اضافہ کریگا کریمیا روس کا قلعہ ہے۔ اے پی پی کے مطابق بھارت نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کر دی کریمیا نے یوکرائن کی بحریہ کے سربراہ کو رہا کر دیا روسی وزیر خارجہ  نے کہا کہ کریمیا کو باضابطہ طور پر اپنا حصہ بنانے کیلئے قانونی عمل رواں ہفتے مکمل کر لیا جائیگا۔ یوکرائن کے وزیراعظم آرسنے ہاشنوکس نے کہا روسی شخصیات پر ویزا پابندیاں لگان کی جلدی نہیں ہے۔   اے پی پی کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندے فوگ راسموسین نے روس کی جانب سے کریمیا کو ضم کرنے کے فیصلے کو واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان ہونے والی سرد جنگ کے بعد یورپ کی سکیورٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے روس کو بین الاقوامی تنہائی کی دھمکی دی ہے روس کو معاشی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے ماسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرائن کے خلاف تمام کارروائیاں بند  کرکے مذاکرات کے ذریعے سے معاملات کو حل کرنے کے راستے تلاش کرے۔ ثناء نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر نیٹو ممالک کو روس کے خلاف فوجی ردعمل کا اقدام کرنا پڑے تو اسے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکورٹی جنرل بان کی مون نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی غیر ملک خیبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں بان کی مون نے یوکرائن اور روس کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ روسی فوج نے یوکرائن جنگی بحری جہاز پر حملہ کر دیا غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابق  کریمیا کے قریب ایک روز قبل  بھی سروسی فوج نے یورائن کے دو بحری جہازوں پر حملہ کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...