گوروں کا نسلی تعصب، امریکہ میں حالیہ طوفان کو ’’مسلم طوفان‘‘ کا نام دیدیا

Mar 21, 2014

واشنگٹن (ثناء نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں رواں ہفتے کے دوران آنے والے طوفان کو امریکی شہریوں نے مسلم طوفان کا نام دے دیا۔ بظاہر اس طوفان کو یہ نام اس کے زور اور شدت کی بنیاد پر دیا گیا ہے، لیکن امریکہ میں رہنے والے مسلمان بالعموم اور ٹیکساس میں رہنے والے مسلمان بالخصوص اسے مسلمانوں کے خلاف تعصب کا اظہار سمجھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عربی زبان میں ''حبوب'' کی اصطلاح آندھی اور طوفان کیلئے استعمال کی جاتی ہے لیکن ''حا بوب'' کی اصطلاح غیر معمولی ناراضی کیلئے عرب دشمن اور مسلم دشمن تبصروں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ کہا گیا کہ مسلم طوفان لباک کے شہر کی طرف رخ کر رہا ہے جو بدھ کے روز ٹیکساس کو متاثر کر رہا تھا۔ امریکہ میں رہنے والے عبیداللہ نامی ایک مسلمان کا کہنا ہے کہ ''حبوب کا شور و غوغا اس مشین کی پیداوار ہے جو غیر ملکیوں سے تعصب کی بنیاد پر چلتی ہے۔

مزیدخبریں