بھارت نے پاکستانی خواتین فائٹر پائلٹ کی صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا، میڈیا بھی گن گانے لگا

Mar 21, 2014

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے پاکستانی خواتین فائٹر پائلٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا۔ بھارتی میڈیا گزشتہ روز پاکستانی فائٹر پائلٹس کی کارکردگی کے گن گاتا رہا خواتین کی ترقی کا دعویدار بھارت آج بھی اس اعزاز سے محروم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی خواتین ہر جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر اپنی شہرت کی وجہ سے آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔  پاک فضائیہ کی بہادری اور صلاحیتوں کو منوانے کیلئے اب قوم کی بیٹیاں بھی بہادر جوانوں کے ساتھ ٹریک ہوتی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی فائٹر پائلٹس کو شامل کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ فاروق کی وجہ سے پاکستان بھارت سے ایک قدم آگے نکل گیا ہے کیونکہ بھارت میں ابھی تک کوئی خاتون پائلٹ جنگ کے موقع پر مورچے تک جانے کیلئے تیار نہیں۔

مزیدخبریں