لاہور میں لڑکی، تتلے عالی 4سالہ بچی، شاہ کوٹ میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی

لاہور+ تتلے عالی+ شاہ کوٹ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور میں لڑکی، تتلے عالی میں  کمسن بچی، شاہ کوٹ میں شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے 19 سالہ لڑکی (ر) سے مبینہ زیادتی کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں غازی روڈ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں لڑکی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے گزشتہ روز صبح 6 بجے کے قریب فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے مبینہ زیادتی کے بعد نیم بے ہوشی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کو نشہ آور چیز پلائی گئی تھی، لڑکی کو ہوش میں آنے کے بعد معلوم ہوا ہے کراچی کے علاقہ ملیر کی رہائشی ہے اور اس کو اغوا کر کے لاہور لایا گیا ہے۔ لڑکی کو جنرل ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے اور اہلخانہ کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔ تتلے عالی میں اوباش نوجوان نے کمسن بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گائوں جہان شاہ میں ایک چودھری کی حویلی میں ملازم 22 سالہ عاطف  ولد ذوالفقار سکنہ موضع بھدر دن گیارہ بجے کے قریب گلی میں گذرتی ہوئی محمد عابد کی چار سالہ بیٹی عبیرہ کو بہلا پھسلا کر حویلی میں لے گیا جہاں زبردستی اس سے غیر فطری فعل کا ارتکاب کرنے کے بعد چیخ وپکار کرتے ہوئے گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ بچی کو طبی کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا۔ تتلے عالی پولیس نے ملزم عاطف کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ادھر شاہ کوٹ میں نواحی گائوں کڑکن میں دو مسلح اوباشوں صدام اور شہروز نے ایک گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون صائمہ کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گائوں کڑکن میں زیادتی کا شکار 22 سالہ صائمہ جوکہ ایک بچے کی ماں ہے رات کو پیشاب کی حاجت ہونے پر کمرے سے صحن میں نکلی تو وہاں دو اوباش نوجوان صدام اور شہروز گھر کی بیرونی دیوار پھلانگنے کے بعد مسلح کھڑے تھے اور اسلحہ کے زور پر اسے کمرے میں لے گئے اور باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن