بھارت سے دھاگہ درآمد کیا گیا تو ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہو جائے گی: ابراہیم مغل

لاہور(نیوزرپورٹر) چیئرمین ایگری فورم ڈاکٹر محمد ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ بھارت سے جس طرح دھاگہ امپورٹ کرنے سے ہماری ٹیکسٹائل صنعت تباہ ہونے کا ڈر ہے ۔ اسی طرح بھارت سے سبزیاں درآمد کرکے پاکستانی کھیت اور ٹنل فارمنگ تباہ کی جارہی ہے۔ آج صنعتکاروں کو احساس ہوگیا ہوگا کہ جب تک پاکستان اور بھارت کی صنعتی و زرعی پیداوار کی لاگت برابری کی سطح پر نہیں آتی۔ بھارت سے درآمدات پاکستان کو تباہ برباد کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت کو بھی آنکھیں کھولنا ہونگی۔ کہ وہ پاکستان میں تیل، بجلی، کھاد، بیج وغیرہ کی قیمتیں بھارتی سطح تک لے کر آئیں۔ ورنہ جہاں پاکستان کی صنعت تباہ ہوگی وہاں پاکستان کے 2کروڑ ایکڑ کھیت بھی سونا اگلنا بند کردیں گے۔ بھارتی لابی جو حکومت کی صفوں میں موجود ہے وہ بغیر سوچے سمجھے بھارت کو ترجیح دینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن