اسامہ سے روابط کا الزام، نیویارک ٹائمز کے صحافی کو قانونی نوٹس بھیجوں گا: حافظ سعید

 اسلام آباد + ٹوبہ ٹیک سنگھ (ثناء نیوز+نامہ نگار) جماعت الدعوہ کے امیرحافظ سعید نے  اسامہ بن لادن سے روابط کے بارے میں خبر شائع کرنے والے صحافی کے خلا ف  قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں حافظ سعید نے کہا کہ میرے خلاف  اس طرح کے پروپیگنڈے  پہلے بھی ہوتے رہے ہیں  ثبوت پیش نہیں کئے جاسکے اب بھی سر خرو ہوں گا ۔ میرے اسامہ بن لادن کے ساتھ روابط ظاہر کرنا امریکہ کی سازش ہے وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے اپنے خفیہ ایجنڈا پرکام کر رہا ہے اس نے ہمارے ایٹمی اثاثوں پر نظر رکھی ہے، نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر میں میرے اسامہ بن لادن کے ساتھ روابط امریکی سازش اور صحافی کا ذاتی غصہ  بھی ہوسکتا ہے ،میں اس من گھڑت خبر لکھنے پرصحافی کو قانونی نوٹس بھیجوں گا ۔سوائے پروپیگنڈا کے سوا اس خبر میں کوئی صداقت نہیں میں اسے ڈرامے کے سوا کچھ نہیں دیکھتا ہوں اگر اسامہ امریکہ کے ہاتھ آہی گیا تھا تو پھر اسے خاموشی سے سمند ر میں بہانے کی کیا ضرورت تھی ، جہاں تک اسامہ کی نماز جنازہ پڑھانے کا تعلق ہے اسامہ مسلمان تھا اور مسلمان کی نماز جنازہ پڑھنا ہمارا فرض تھا ۔اسامہ کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی ہم نے بحیثیت مسلمان حق ادا کیا ہے، میری اسامہ سے ملاقات بہت پہلے حج کے موقع پر ہوئی وہاں نماز کے بعد مجھے کسی نے بتایا کہ یہ اسامہ ہیں اس کے علاوہ اسامہ سے کبھی ملاقات ہوئی اور نہ ہی کوئی رابطہ ہوا جہاد کشمیر اور افغانستان کا کوئی ربط نہیں جہاد کشمیر اور مسئلہ افغانستان 2الگ الگ چیزیں ہیں ۔اسامہ کو پروپیگنڈے کے طور پر دنیا میں دہشت گردی کی علامت بنایا گیا ہے جس کو بدنام کرنا ہوتا ہے اس کو اسامہ کے ساتھ جوڑدیتے ہیں، یہ سارا پروپیگنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا ہے۔ اسامہ کو مرے ہوئے 6سال ہوگئے ہیں اب امریکہ کو ایسی سٹوری چھاپنے کا کیوں خیال آیا ہے۔ امریکی صحافی میرے اسامہ کے ساتھ روابط کے ثبوت دیں اس طرح کا پروپیگنڈا صدام حسین کے خلا ف کیا گیا  امریکہ کو افغانستان میں بری طرح شکست ہوئی ہے اور وہ پاکستان پر الزام تراشیاں کر کے اپنے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔اس طرح کے پروپیگنڈوں نے امریکہ خود بدنام ہورہا ہے امریکہ پہلے ہی میرے سر کی قیمتیں لگا چکا ہے  مگر ثبوت نہیںدے سکا، میرے خلا ف ا س نئے الزام سے امریکہ نے خود ذلیل ہونا ہے مجھے بدنام کرنا اس طرح کی الزام تراشی ہے اب لگتا ہے کہ امریکہ سے زیادہ بھارت کا ہاتھ ہے۔  بھارت تجارت کے لئے پسندیدہ ملک کا درجہ تو حاصل کرنا چاہتا ہے مگر آفریدی کے لئے 2چھکے برداشت نہیں کر سکا ۔پسندیدہ ملک قرار دینے والے کو ذرا سوچ کر بات کرنی چاہئے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے خلا ف بھر پور طریقے سے تحریک چلارہے ہیں۔ شام میں سازش ہے امریکہ شیعہ سنی لڑائی کرانا چاہتا ہے سعودی عرب پاکستان کے ہر دکھ درد میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے پاکستان میں رہنے والے ہندوئوں  کو کوئی شکایت نہیں پاکستان سے بھارت جانے والے ہندو اگر پاکستان میں واپس آئیں گے تو ہم ان کا پورا تحفظ کریں گے۔ اسامہ بن لادن کے متعلق امریکی اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں ان کا حقائق سے دور کا بھی تعلق نہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جھنگ روڈ فٹبال سٹیڈیم میں منعقدہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، طالبان سے مذاکراتی عمل کامیاب ہونا چاہئے، پاکستان افغان سرحد پر بھارت نے 22قونصل خانے کھول رکھے ہیں جو حقیقت میں ٹریننگ سینٹر ہیں، وہاں بیٹھ کر ہی بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا ہے، امریکہ اسامہ بن لادن کا بہانہ بنا کر پاکستان کے قدرتی ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، ایبٹ آباد آپریشن محض ڈرامہ تھا، یہودی لابی کی پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، وہ پاکستانی تعلیمی نصاب میں تبدیلی کرکے نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔ مختلف گروپوں سے دہشت گردی کروا کر مذاکرات کی فضا کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کشمیر کے حوالے سے حافظ سعید نے کہا کہ امریکہ کے خطے سے جانے کے بعد تحریک آزادی میں تیزی بھی آئے گی اور یہ تحریک نتیجہ خیز بھی ہو گی، پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا جہاد سنت بنوی پر عمل کرتے ہوئے اسے اسلام کا مضبوط قلع بنائیں گے، جماعۃ الدعوۃ 23مارچ کو لاہور میں سب سے بڑا پروگرام کر رہی ہے، جماعۃ الدعوۃ نظریہ پاکستان کو فروغ دے کر ملک میں باہمی اخوت اور بھائی چارے کی فضاکو قائم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن