اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے 2018ء کے عام انتخابات کیلئے سٹریٹجک پلان تیار کر لیا۔ پلان میں ٹرن آئوٹ کو بڑھانا، امیدواروں کو مالی خودمختاری دینا، مستقل پولنگ سٹیشنز کا قیام، الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال شامل ہے۔ الیکشن کمشن نے آئندہ انتخابات میں 60 فیصد ووٹنگ ٹرن آئوٹ مقرر کر دیا۔ انتخابات سے 6 ماہ قبل مستقل پولنگ سٹیشن قائم کر دیئے جائیں گے۔ حلقہ بندیوں کیلئے جدید جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم تیار کیا جائے گا۔