راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) ماڈل ایان کی جانب سے جیل میں بی کلاس کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست ایان علی کی جانب سے کسٹم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے گریجوایٹ ہوں، قواعد کے مطابق بی کلاس دی جائے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا، فریق سے منگل کو جواب طلب کر لیا۔