ملتان: جسٹس (ر) تصدق جیلانی کے بھائی کے گھر ڈکیتی کا ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

Mar 21, 2015

ملتان (آن لائن) ملتان میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھائی کے گھر ڈکیتی میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھائی کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے شبے میں پولیس نے ملزم نظام کو فیصل آباد کے علاقے سے گرفتار کیا تھا جو تھانہ کوتوالی کی حوالات میں مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ ملزم کا تعلق خانیوال کے علاقے سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اشتہاری ہے اور 40 سے زائد مقدمات میں نامزد ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پولیس تشدد سے نہیں بلکہ طبی موت مرا ہے۔ ڈی سی او ملتان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

مزیدخبریں