مانسہرہ : جیپ کھائی میں جا گری ،4 خواتین‘4 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

مانسہرہ (آن لائن+ صباح نیوز) مانسہرہ کے قریب جیپ کھائی میں جا گری، چار خواتین، 4 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب سے آنے والا عزیز دلنواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اسلام آباد سے اپنے گاؤں سنجوڑہ بالا کوٹ جا رہا تھا سنجوڑہ کے قریب انکی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں چار خواتین، 4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ میتوں کو تدفین کے لئے ان کے آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ میتیں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ صباح نیوز کے مطابق گذشتہ روزبالاکوٹ کے علاقہ سنجوڑہ ٹاپ کا رہائشی شہزاد سعودی عرب سے واپس آنے والے دلنواز ولد خوشحال کو اسلام آباد ائرپورٹ سے لینے کے لئے اپنے گائوں سنجوڑہ سے جملہ اہل خانہ سمیت واپس جا رہے تھے خطرناک موڑ وں کے درمیان بریک فیل ہونے کے باعث شہزاد گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی سینکڑوں فٹ گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔گاڑی میں سوار شہزاد کی والدہ مسماۃ معروف النسائ، اس کی بیوی مسماۃ شمیم، مسماہ مائدہ، مسماۃ صائمہ اور اس کے کزن جمیل ، مبشر، جواد، دوکمسن بچے اور دو بچیاں جاں بحق ہو گئے جبکہ سعودی پلٹ نوجوان دل نواز ولد خوشحال، اس کا بھانجا وسیم اور سجاد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قریبی آبادی کے افراد موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی مدد اپنی کے تحت زخمی افراد کو گاڑی سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا اور ایک ہی خاندان کے 10جنازے اٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مانسہرہ میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...