سانحہ یوحنا آباد: مسیحی رہنمائوں نے پولیس سے 2 افراد کو زندہ جلانے میں ملوث ملزم پیش کرنے کیلئے ایک دن کی مہلت مانگ لی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سی سی پی او لاہور امین وینس کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا جس میں مسیحی رہنمائوں کو دو افراد کے زندہ جلانے میں ملوث افراد کی ویڈیو دکھائی گئی۔ ٹی وی کے مطابق مسیحی رہنمائوں نے ملزمان پیش کرنے کیلئے ایک دن کی مہلت مانگ لی۔ جلائو گھیرائو میں ملوث تین ملزم گرفتار بھی کرلئے گئے۔ تینوں ملزموں کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن