لاہور (میاں علی افضل سے) ریلوے میں6 ارب 20 کروڑ روپے سے 27 انجنوں کی مرمت کا کام مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور منصوبے کی لاگت میں ایک ارب 10 کروڑ روپے اضافہ ہو چکا ہے تاحال منصوبے کا صرف 25 فیصد سے بھی کم کام مکمل ہو سکا ہے 27 انجنوں میں سے تاحال 6 انجن مرمت کئے جا سکے ہیں جبکہ باقی 21 انجنوں کی مرمت 2016 میں مکمل ہوسکے گی منصوبہ کی مزید تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہوسکتا ہے مرمت ہونیوالے 6 انجنوں کا آج مغل پورہ ورکشاپ میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق افتتاح کریں گے مرمت کئے جانیوالے انجن 80 کی دہائی میں امریکہ سے منگوائے گئے جو شدید خستہ حال ہوگئے تھے۔ ایک انجن کی مرمت پر 20 کروڑ روپے سے زائد کے اخرجات کئے جا رہے ہیں انجنوں کی مرمت پر اربوں روپے کے بھاری اخراجات پر ریلوے مکینکل کے آفیسر حیران ہیں منصوبہ کا آغاز 2013 میں کیا گیا اور اس پر 5 ارب 10 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھے گئے تھے اور انجنوں کی مرمت کیلئے ستمبر 2014 کا ٹارگٹ دیا گیا۔ یہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہوسکا۔ 3 ہزار ہارس پاور کے منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد عزیز کا کہنا ہے ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، مزید 21 انجن رواں سال ہی مرمت کرنیکی بھرپور کوشش کریں گے۔
27 ریلوے انجنوں کی مرمت بروقت نہ ہو سکی، لاگت میں ایک ارب10 کروڑ کا اضافہ
Mar 21, 2015