وہاب، شین واٹسن میں تلخ جملوں کا تبادلہ آئی سی سی کا ڈسپلنری کارروائی کا فیصلہ میچ کے اختتام پر وہاب رو پڑے

ایڈیلیڈ (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر امپائر نے مداخلت کر کے کھلاڑیوں کو صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کی تلقین کی۔ شین واٹسن نے وہاب کے قریب سے گزرتے ہوئے جملہ کسا جس پر وہاب ریاض نے انہیں جوابدیا۔ آئی سی سی نے وہاب ریاض اور شین واٹسن کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ کارروائی کا اعلان آج ہو گا جبکہ وہاب ریاض کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض کی مچل سٹارک کے ساتھ بھی نوک جھونک ہوئی۔ وہاب نے شین واٹسن کو بائولنگ کے دوران شدید پریشان کئے رکھا، فلائنگ کس اور تالیاں بجاکر طنز کرتے رہے، میچ کے اختتام پر وہاب ریاض رو پڑے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...