کابل میں خودکش دھماکہ، ارزگان پولیس کا سربراہ ہلاک

کابل (اے پی پی)افغانستان کے وسطی صوبے ارزگان کی پولیس کے سربراہ مطیع اللہ خان دارالحکومت کابل میں خود کش بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹر پیغام میں اِس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ کابل میں سکیورٹی حکام اور ارزگان کے گورنر کے ترجمان دوست محمد نے خودکش حملے میں صوبائی پولیس چیف کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے لیکن واقعہ کی دیگر تفصیلات جاری نہیں کیں۔

ای پیپر دی نیشن