اسلام آباد (خبرنگار) شہریوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری ہے جس کے باعث آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قےمتوں مےں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 2روپے45 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 4روپے50 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 10پییسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 77پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 37فیصد جی ایس ٹی وصول کر رہی ہے، یکم اپریل سے اگر جی ایس ٹی 17فیصد کی اصل سطح پر مقرر کیا گیا تو ہائی سپیڈ ڈیزل کے صارفین کو 3روپے کی بجائے 7روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکے گا۔ وزارت خزانہ ہائی سپیڈ ڈیزل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر بھی 17فیصد کی بجائے 18فیصد جی ایس ٹی وصول کر رہی ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری 28 مارچ کو وزارت پٹرولیم ارسال کرے گا۔
پٹرول سستا ہونیکا امکان
یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے لٹر کمی کا امکان
Mar 21, 2015