گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی)گوجرانوالہ میں علی الصبح ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں مسلح افراد نے پولیس کی موجودگی میں اندھا دھند فا ئرنگ کر کے شیعہ رہنما کو قتل کر دیا۔ مقتول کا بھتیجا محفوظ رہا۔ شیعہ رہنما مظاہر علی بخاری المعروف پارے شاہ اپنے بھتیجے حیدر کے ہمراہ رمضان پو رہ سے مجلس سننے کے بعد کا ر پر واپس گھر جا نے کیلئے نکلے ہی تھے کہ چار مسلح افراد نے زبردستی ان کی کا ر روک کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، اس حوالے سے مقتول کے بھتیجے حیدر علی کے مطا بق مظاہر علی بخاری نے بھی کار سے نکل کر حملہ آوروں پر جوابی فا ئرنگ کی جبکہ وقوعہ سے چند گز کے فا صلے پر کھڑے پولیس اہلکا ر کاروائی کی بجا ئے کھڑے دیکھتے رہے اور حملہ آور پیدل ہی موقع سے فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر مقتول کے عزیز و اقارب اور لو گوں کی بڑی تعداد ڈسٹر کٹ ہسپتال پہنچ گئی اور لوگ دھاڑیں مار مار کر رو تے رہے با غبا نپورہ پو لیس نے مقتول کے بھتیجے حیدرعلی کی درخو است پر مقدمہ درج کر کے کا روائی شروع کر دی ہے سٹی پولےس آفےسر محمد وقاص نذےر نے مظاہر حسےن شاہ کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقےن سے اظہار تعزےت کرتے ہوئے کہا ملزموں کو محدود وقت مےں گرفتار کرےں گے۔انہوں نے کہا ملزموں کی گرفتاری کے لئے اےس پی سٹی طاہر مقصود چھےنہ ، ڈی اےس پی سی آئی اے اور اےس ڈی پی او کوتوالی کی زےر نگرانی تےن ٹےمےں تشکےل دےدی ہیں۔ مجلس وحدت المسلمےن کے رہنماﺅں نےمظا ہر علی بخا ری کے قتل کیخلاف شہر کے مختلف علا قوں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ انہوں نے شدید احتجاج کے دوران ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطا لبہ کیا جبکہ شےعہ رہنماﺅں کی قےادت مےں مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدجلوس کی شکل مےںانکی رہا ئش گاہ منتقل کی گئی ۔ بعد ازاں مظا ہر علی بخا ری کو سینکڑوں سوگواروں کی مو جو د گی میں قبرستان کلاں میں سپر د خا ک کر دیا گیا، مقتول کے پسماندگان مےں بےوہ‘ تےن بےٹے اوراےک بےٹی شا مل ہے۔
گوجرانوالہ/قتل
گوجرانوالہ میں ٹارگٹ کلنگ‘مظاہر علی قتل‘ پولیس اہلکار خاموش رہے‘مجلس وحدت المسلمین کا احتجاج
Mar 21, 2015