23 مارچ کو سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی و صوبائی ادارے 3 یوم کیلئے بند

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزارت داخلہ نے 23 مارچ کو سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد وفاقی و صوبائی ادارے 3 یوم کیلئے بند ہوگئے تاہم ضلعی حکومت اور اسکے زیر اثر کام کرنیوالے ادارے آج ہفتہ کو کھلے رہیں گے۔ وفاقی و صوبائی ادارے آج ہفتہ اور کل اتوار کو ہفتہ وار دو تعطیلات کے باعث بند رہیں گے جبکہ 23 مارچ سوموار کو یوم قرارداد پاکستان کے سلسلے میں سالانہ تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے تاہم لاہور سمیت پنجاب بھر میں ضلعی حکومتوں کے تحت کام کرنیوالے اداروں، ہسپتالوں،ریسکیو 1122 کو آج تعطیل نہیں ہوگی۔
سرکاری چھٹی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...