کوپن ہیگن (اے ایف پی) ڈنمارک میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فلیمنگ روز کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔ روزنامہ جیلینڈ پوسٹن کے کلچر ایڈیٹر فلیمنگ روز نے 2005ءمیں خاکے بنائے تھے جس پر پوری اسلامی دنیا میں زبردست احتجاج ہوا تھا۔ اس سال جنوری میں فرانس کے اخبار چارلی ایبڈو میں بھی یہی گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کئے گئے تھے۔ ڈنمارک کے نیشنل پریس کلب نے فلیمنگ روز کو آزادی اظہار کے متعلق عالمی مباحثے کے مرکزی کردار بننے اور اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم رہنے کی بناءپر سالانہ پرائز دیا۔ 57 سالہ فلیمنگ روز پولیس کی حفاظت میں زندگی گزار رہا ہے۔ خیال رہے گزشتہ ہفتے ڈینش فری سپیچ گروپ نے 2007 میں توہین آمیز خاکے بنانے والے سویڈن کے آرٹسٹ لارز وکس کو ایک پرائز دیا تھا۔ وکس گزشتہ ماہ آزادی اظہار کی ایک تقریب میں حملہ کے وقت وہاں موجود تھا۔ عالمی صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے فلیمنگ روز کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وکس کو پرائز دیئے جانے کو بھی اسلام فوبیا سے تعبیر کیا جارہا ہے۔
ڈنمارک/ گستاخانہ خاکے
ڈنمارک: گستاخی کے مرتکب کارٹونسٹ فلیمنگ روز کو ایوارڈ دیا گیا
Mar 21, 2015