کاروباری ہفتے کے اختتام پرکراچی اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر 1,129 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی

کاروباری ہفتے کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بعض بروکریج ہائوسسز کے خلاف مقدمات اور گلوبل کیپیٹل فنڈ کی جانب سے سرمایہ کاری  کے انخلاء کے نتیجے میں کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ،کاروباری ہفتے کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر ایک ہزار ایک  سوانتیس پوائنٹس کی ریکارڈ کمی کے ساتھ کاروبار اکتیس ہزار آٹھ سو کی سطح پر بند ہوا،یومیہ سرمایہ کاری حجم میں ایک اعشاریہ دو  فیصد کمی ہوئی،سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط پانچ ارب پچیس کروڑ باون لاکھ روپے رہی، جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں اعشاریہ دو  فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،حصص کی یومیہ خرید و فروخت 14  کروڑ بارہ  لاکھ پچاس ہزار رہی،کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کے الیکٹرک،ٹی آر جی، بینک آف پنجاب اور میپل لیف سیمنٹ  والیوم لیڈر رہے،ایشیاء کی بیشتر اسٹاک ایکس چینجز میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں تیس پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر ایک سو دو روپے سات پیسے پر بند ہوا

ای پیپر دی نیشن