توزئی ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش 2 روز بعد نکال لی گئی

Mar 21, 2016

کوئٹہ (این این آئی) توزئی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش نکال لی گئی۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو محیب اللہ ولد سید محمد کچلاک کے نواحی علاقے اتوزئی ڈیم میں پکنگ مناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا۔دو روز کی مسلسل تلاش کے بعد نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔

مزیدخبریں