اسلام آباد (آئی این پی) وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) انتہائی مہنگا منصوبہ ہے ، سی پیک کے تحت منصوبے ملکی معیشت کے 3 اہم شعبوں توانائی، مواصلات اور گوادر کا احاطہ کرتے ہیں، مکران کوسٹل ہائی وے سی پیک کے ارلی ہاروسٹ منصوبہ جات کا حصہ نہیں تاہم طویل المدتی پلان میں ضرورت کے مطابق ترقیاتی کام شروع کیا جائے گا ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعمیراتی کام 2016 کے وسط تک متوقع ہے ، وزارت نے ایک دستاویزی رپورٹ میں کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں آئی پی پیز کے طریقہ کار کی طرح 46 ارب ڈالر میں سے 77 فیصد رکھا گیا ہے۔ سی پیک منصوبہ کے تحت مکران کوسٹل ہائی وے پر ترقیاتی کام کے حوالے سے یہ کہا گیا ہے کہ فی الحال یہ سی پیک کے ارلی ہاروسٹ منصوبوںکا حصہ نہیں۔