این اے 101 اور پی ایس23 میں پولنگ کل ہوگی، این اے 245 میں ضمنی انتخابات 3 روز کیلئے ملتوی، 7 اپریل کو ہونگے

اسلام آباد (خبرنگار) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 گوجرانوالہ اور پی ایس23 میں پولنگ (کل) منگل کو ہوگی۔ الیکشن کمشن نے اس ضمن میں تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ امیدواروں کی جانب سے حلقہ میں انتخابی مہم اتوار اور پیرکی درمیانی شب ختم ہوگئی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245 میں ضمنی انتخاب تین روز کیلئے ملتوی کرتے ہوئے7 اپریل کو پولنگ کی نئی تاریخ مقرر کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی مسائل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ صرف پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے باقی تمام مراحل برقرار رہیں گے۔ واضح رہے کہ اس حلقے میں پولنگ 4 اپریل کو کرانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...