مشرف نے ڈیل نہیں کی‘ جاتے وقت مجھے فون کیا : احمد رضا قصوری‘ رابطے کی بات غلط ہے : ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل (ر) پرویز مشرف کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے کہا ہے احمد رضا قصوری کے اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے حکومت سے ڈیل کے نتیجے میں بیرون ملک سفر کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا اور حکومت نے اسکی تعمیل کی۔ احمد رضا قصوری سے پرویز مشرف کا اسوقت رابطہ ہے اور نہ ہی انہوں نے روانگی سے قبل انکو فون کیا۔ ڈاکٹر امجد نے پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کو ٹیلیفون پر بتایا کہ انکی پرویز مشرف سے احمد رضا قصوری کی طرف سے میڈیا کو دیئے گئے بیان پربات ہوئی تو پرویز مشرف نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ دوبئی روانگی کی رات ان کا رابطہ احمد رضا قصوری سے ہوا۔ انہوں نے کہا احمد رضا قصوری کا یہ بیان سراسر جھوٹ پر مبنی ہے کہ پرویز مشرف نے انہیں بتایا کہ وہ حکومت سے ڈیل کر کے بیرون ملک روانہ ہورہے ہیں۔ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا تھا انہیں کسی سے ڈیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ڈاکٹر امجد نے واضح کیا کہ اس وقت احمد رضا قصوری کے پاس نہ تو پارٹی کا کوئی عہدہ ہے اور نہ ہی وہ پرویز مشرف کے ترجمان ہیں۔
ڈاکٹر امجد
لاہور (اشرف ممتاز/ دی نیشن رپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف کوآرڈینیٹر اور وکیل رہنما احمد رضا قصوری نے دی نیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزمشرف پاکستان آتے جاتے رہیں گے اور آخر کار انکے خلاف مقدمات بھی بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک انگریزی اخبار میں شائع اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو غلط پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ دبئی جانے سے قبل سابق صدر نے مجھے فون کرکے بتایا کہ حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بعض لوگ نوازشریف کی ڈیل کے ذریعے 2000ءمیں بیرون ملک روانگی کے تناظر میں مشرف کے بچانے کو بھی ڈیل قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں کوئی سیاسی میٹنگ نہیں تھی بلکہ لوگ سابق صدر کو ملنے کیلئے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مقدمات پس منظر میں جائیں گے پھر بند ہو جائیں گے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں مقدمات سیاسی ہیں جو ختم ہو جائیں گے‘ تاہم انہوں نے کہا کہ دبئی جانے کے بعد میرا سابق صدر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ پیپلزپارٹی کی تنقید بعد از وقت جیسی ہے۔
احمد رضا قصوری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...