کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بہادرآباد میں امیر خسرو پارک کے قریب سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ایس پی گلشن اقبال فہد کے مطابق فائرنگ کرنے والے نجی سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی گارڈ نے ابتدائی بیان میں کہا کہ بچہ ڈراﺅنا ماسک پہن کر آیا ڈر کر بچے پر فائرنگ کر دی۔ سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد بچے کے لواحقین نے احتجاج کیا۔ لواحقین نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ علی حسن کو جانتا تھا پھر بھی گولی مار دی علی حسن سائیکل چلا رہا تھا۔ سکیورٹی گارڈ غلام نبی سی پی ایل سی کی چوکی میں تعینات ہے۔ فائرنگ ریپٹر سے کی گئی۔
کراچی: گارڈ نے ماسک پہن کر ڈرانے پر بچے کو گولی مار کر قتل کر دیا
Mar 21, 2016