ہندو انتہاپسندی، ریاست تلنگانہ میں چرچ کو آگ لگا دی

Mar 21, 2016

نئی دہلی/ حیدرآباد (آئی این پی ) بھارت میں ہندو انتہاپسندی پاگل پن کی حدوں کو چھونے لگی، مودی سرکار کی آشیرباد سے انتہاپسندوں نے اقلیتوں پر زندگی تنگ کردی، ریاست تلنگانہ کے شہر نظام آباد میں انتہا پسندوں نے چرچ کو آگ لگا دی جس سے چرچ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی، واقعہ کے خلاف مسیحی برادری سراپا احتجاج بن گئی مگر شنوائی کرنے والا کوئی نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر نظام آباد میں انتہا پسندوں نے چرچ کو آگ لگادی جس سے چرچ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کوئی نئی بات نہیں۔ مودی سرکاری کے چھتر چھایہ میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں، عیسائیوں سمیت تمام اقلیتوں کو ہراساں کرنے کے واقعات عام ہیں۔ ہفتے کے روز بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں نے گائے کے معاملے میں مزید دو مسلمانوں کو قتل کردیا تھا۔
چرچ کو آگ لگا دی

مزیدخبریں