اسلام آباد ( آئی این پی ) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا گیا جس میں پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دی جائے گی ،آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کا دسواں جائزہ مکمل کر چکا ہے ،رپورٹ کے مطابق ٹیکس اور توانائی اصلاحات پرعمل ہونا باقی ہے، نقصان میں چلنے والے اداروں کی تنظیم نو نہیں ہو سکی،رواں سال اقتصادی شرح نمو کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا،مہنگائی میں اضافے کی شرح ساڑھے چار فیصد رہے گی،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف
آئی ایم ایف کا اجلاس 25 مارچ کو ہو گا پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قسط منظور کی جائےگی
Mar 21, 2016