لاہور( نیوز رپورٹر) یونین کونسل 198 کے چیئرمین مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ پوری یونین کونسل میں قائم کچی آبادیوں میں صاف پانی کی فراہمی اور سٹرکوں کی تعمیر 6 ماہ کے اندر مکمل کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچا جیل روڈ سے مقامی آبادی کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی طرف سے کچا جیل روڈ کا ٹیوب ویل منظور ہو چکا ہے ۔ جس کا جلدافتتاح کر دیا جائے گا ۔ قبل ازیں شاد مان اور شمع ڈسپوزل پمپ پر 25 کیوسک کی لگائی جانے والی نئی موٹر پر مقامی آبادی نے چیئرمین مردان علی زیدی کی تعریف کی ۔