لاہور( خصوصی نامہ نگار) مفسر قرآن مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست میں دور جہالیت میں انسان کا حال کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میں سے قبل جہالت عروج پر تھی۔ حلال و حرام کی تمیز نہ تھی۔ آپ نے لوگوں کو بتایا کہ اے لوگو حلال و حرام کی تمیز کرو، اللہ کے قرآن کو سمجھو اور اس پر عمل کرو۔ قرآن ہمارا رہبر ہے ہمیں اللہ تعالی اور اسکے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔
اسلام سے قبل جہالت عروج پر تھی حرام و حلال کی تمیز نہ تھی: علامہ اسلم صدیقی
Mar 21, 2016