لاہور(خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا ایک اہم مشاورتی اجلاس آج جامعہ اشرفیہ میں مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت ہو گا جس میں لاہور کے دینی مدارس کے سربراہان و ذمہ داران کے علاوہ وفاق المدارس پنجاب کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید، وفاق المدارس کے سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالقدوس محمدی، مفتی خرم یوسف، مولانا عزیز الرحمن اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں -3اپریل گلشن اقبال پارک لاہور میں منعقد ہونے والے آل پاکستان استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا۔