لاہور( پ ر) نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چائینہ سکیم میں نگینہ آئی کیمپ لگایا گیا ۔ اس موقع پر سفید موتیے کے مریضوں کے 94 فری آپریشن کئے گئے ۔ جبکہ چھ سو تیس مریضوں کی نظر کا معائنہ کیا گیا اور ان کو دوائیاں بھی دی گئیں ۔ اس موقع پر ملک محمد اعظم نے خصوصی معاونت کی جبکہ پانی و سرپرست اعلیٰ نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی علامہ منیر احمد یوسفی اپنی نگرانی میں تمام مریضوں کو ادویات تقسیم کیں ۔ مریضوں کے آپریشن کے فرائض ڈاکٹر اجمل نثار اور ڈاکٹر عدنان العزیز نے ادا کئے ۔ فری آئی کیمپ گزشتہ تین سال سے مسلسل لگایا جا رہا ہے ۔