وزارت مذہبی امور حاجیوں کی ویلفیئر کیلئے سودی رقم کا استعمال بند کرے: فرید پراچہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کی رقوم کے سودی اکائونٹس میں رکھنے اور سود کی رقم کو حج آپریشن میں شامل کرنے پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے اور کہا ہے کہ حج جیسے مقدس فریضے میں ایسی رقوم کا شامل کرنا اللہ و رسولؐ کی ناراضگی اور دنیا و آخرت کے گھاٹے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔انہوں نے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ وہ حاجیوں کی ویلفیئر کے لیے سودی رقم کا استعمال بند کرے۔

ای پیپر دی نیشن