پنجاب حکومت کا سرکاری تعلیمی اداروں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا اعلان تشویشناک ہے: بشارت جسپال

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے شہباز حکومت کی طرف سے کالجز اور سرکاری سکول مخیر حضرات اور نجی شعبے کے حوالے کرنے کی حکومتی سوچ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو تعلیم دینا مدرسوں یا پرائیویٹ سکولوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے ،جسے ریاست پورا کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔انہوں نے کہاکہ کالجز مخیر حضرات اور یکم جولائی سے 25 سو سرکاری سکول نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے،سیاسی جماعتیں بالخصوص پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اسکا نوٹس لیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...