اتحاد امت کیلئے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولہ نہیں: عزیزالرحمن و دیگر

Mar 21, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اتحاد امت کے لیے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولانہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اہم ترین جزو ہے اس کے استحکام میں پوری امت کا استحکام ہے۔حکومت قادیانیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کرے ان خیالات کااظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر ،مولانا قاری محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم،مولانا خالد عابد نے ختم نبوت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں