لاہور (پ ر) سینئر نائب صدر پی پی 139 ملک شوکت علی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلال یاسین کی کوششوں سے علاقہ کے مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بند پار آبادیوں میں ترقیاتی کام شروع کرادیئے ہیں۔ بند پار کا علاقہ فلڈ ایریا ڈکلیئر جس کے لیبل کو ختم کرکے انہوں نے ترقیاتی کام شروع کرائے۔