لاہور مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما مرزا محمد شفیق جرال نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پاکستان میں مقیم مہاجرین کے3حلقوں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات سے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا۔ مرزا محمد شفیق جرال نے کہا کہ ریاست کی لیڈرشپ پاکستان کو ختم کرنا چاہتی ہے جبکہ عالمی سطح پر دنیا بھر کے مہاجرین اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہیں لیکن کشمیری مہاجرین آج تک رجسٹرڈ نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں33 کے قریب سیاسی جماعتیں ہیں لیکن حکومت پاکستان کے مہاجرین کی12نشستوں کے بغیر کبھی نہ بن سکی۔