جے یو پی نورانی حقوق نسواں قانون کے خلاف 25مارچ سے رابطہ عوام مہم شروع کریگی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان(نورانی)نے حقوق نسواں بل کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز 25مارچ سے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈویژن سطح پر ورکرز کنونشن اور بیداری مہم شروع کی جائیگی، جے یو پی لاہورڈویژن کا ورکرز کنونشن ونظام مصطفیٰﷺ کانفرنس کاہنہ نو میں 25مارچ کو ہی ہو گا۔ اس بات کا اعلان مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے لاہور صوبائی آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی کنوینر پنجاب سید وسیم الحسن نقوی، مفتی طاہر تبسم قادری، علامہ خادم خورشید، صاحبزادہ نعیم عارف نوری، علامہ نصیر احمد اویسی ، پیر سید واجد علی گیلانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر جے یو پی ڈاکٹر ابوالخیر نے مذید کہا کہ پاکستان کو سیکولر بنانے کی ہر کوشش کو عوامی طاقت سے ناکام بنادیا جائیگا ۔

ای پیپر دی نیشن