اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملک بھر کے 300 سے زائد مدارس کو بند کرنے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا جبکہ 250 سے زائد مدارس عرب ممالک سے امداد حاصل کر رہے ہیں جن کی باقاعدہ مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سال سے مدارس کی نگرانی کی جا رہی تھی اس دوران مدارس کے تمام کوائف جمع کئے گئے جن کی روشنی میں مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم وزیر داخلہ کی حتمی منظوری کے بعد ان کو بند کر دیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے مدارس ان میں شامل ہیں۔
مدارس بند