اسلام آباد (این این آئی) اوورسیز چائنیزایسوسی ایشن پاکستان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کی دستاویز پر دستخط ہوگئے۔ دستخطوں کی تقریب میں ایسوسی ایشن کے چیئر مین چن زونگ ڈونگ ، ڈپٹی چیئرمین لا جلیلین ،ڈائریکٹر لیو چنگ قوان جبکہ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر آر سی سی آئی میاں ہمایوں پرویز، سینئر نائب صدر ثاقب رفیق، سیکرٹری عرفان منان اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پراو سی اے پی کے چیئر مین نے کہا کہ اس سمجھوتے سے دو طرفہ تجارت بڑھانے ، مارکیٹنگ اور مشترکہ اقدامات کے فروغ میں مدد ملے گی ۔مصنوعات کی نشاندہی اور ان کی تشہیر اور خدمات کے حوالے سے ڈیٹا بیس قائم کیا جائے گا۔ باہمی اعتماد اور شفافیت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معائدہ دونوں ملکوں کی تاجر برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا۔