لاہور(خبر نگار) اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ اے اور بی کیٹگری کے پھل اور سبزیاں مکس کر کے فروخت کرنے کا سلسلہ مزید بڑھ گیا۔ اتوار بازاروں میں ’’ گھس بیٹھیوں‘‘ کی سرگرمیاں بڑھ گئیں۔ اتوار بازاروں میں سہ پہر کو گھسنے والے ریڑھی اور خوانچہ فروش اب دوپہر کو ہی شادمان بازار جسے وی آئی پی بازار میں سڑک کے درمیان قبضہ کر کے خریداروں کو تنگ کرتے ہیں۔خریداروں کا گزرنا مشکل بنا دیتے ہیں۔ جبکہ غیر معیاری اشیاء گھٹیا کوالٹی کے کپڑے سے لیکر عام گھٹیا معیار کی سستی اشیاء بیچی جاتی ہیں۔ وزیر خوراک بلال یٰسین نے کئی اتواروں کے وقفے کے بعد گزشتہ روز شادمان اتوار بازار میں اپنے ’’ درشن کروائے‘‘ اور سب اچھا کی نوید سنا کر اور شاباش دے کر چلے گئے۔ ان کی رخصتی کے فوراً بعد شادمان اتوار بازار میں سڑک کے درمیان ’’ڈبل سٹال‘‘سڑک پر کپڑے بچھا کر سجا دیئے گئے۔ اتوار بازاروں میں گزشتہ روز گوبھی ،کچنار، مٹر، مونگرے ،پالک دستیاب نہیں تھا۔ جبکہ یہی سبزیاں بازار کے باہر ریڑھیوں پہ مہنگے داموں دستیاب تھیں ۔105روپے کلو والی کچنار 150 سے 180روپے کلو، 20روپے کلو والی پالک 30سے 40روپے ، 20روپے کلو والی گوبھی 40روپے کلو میں دستیاب تھی۔ سبزیوں میں لہسن انڈیا40روپے اضافہ سے220،لہسن چائنہ 12روپے اضافہ سے 298روپے ، لہسن دیسی 5روپے اضافہ سے 125، ٹماٹر6روپے اضافے سے26،مونگرے5روپے اضافہ سے 35، پالک 10روپے اضافہ سے20،لیموں دیسی 10روپے اضافہ سے90 مگر اتوار بازار میں دستیاب ہی نہ تھیں پھول گوبھی 8روپے اضافہ سے 20،ساگ10روپے اضافہ سے28،ٹینڈیاں 2روپے اضافہ سے 20،گاجر دیسی 6روپے اضافہ سے 10روپے کلو ہو گئی۔ جبکہ پیاز2روپے کمی سے33،میتھی2روپے کمی سے16، ماڑو8روپے کمی سے17 سبز مرچ 5روپے کمی سے65 ،شملہ مرچ10روپے کمی سے 50،گھیا کدو10روپے کمی سے 35،بھنڈی8روپیکمی سے 107،مٹر 8روپے کمی 30،شلجم 5روپے کمی سے 7روپے کلو ہو گئی جبکہ آلو12روپے ادرک تھائی لینڈ 52،ادر چائنہ 90، بینگن 35، کھیرا25، کریلے 93،لیموں چائنہ55، بند گوبھی 15، اروی43،گاجر چائنہ 15،مولی 6روپے کلو کی گزشتہ اتوار کی قیمت پر فروخت ہوئی۔