تہران کےجوہری پروگرام پر سمجھوتہ کرتے ہوئے امریکیوں نے جو وعدے کیے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کیے گئے: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی

ایران کے خبر رساں اداروں کے مطابق آئت اللہ خامینائی نے مشہد میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ امریکیوں نے چھہ عالمی طاقتوں کے ایران سے مذاکرات کے دوران اور آخر میں تمام ایرانی مطالبات کاغذ پرتحریر ضرور کیے مگران مطالبات کو عملی شکل نہیں دی۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ امریکا ایران کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ امریکی نہیں چاہتے کہ ایران فلسطینیوں کی حمایت یا مدد کرے۔ نہ ہی انہیں یمن اور بحرین کے مظلوموں کی مدد گوارا ہے۔ مگر تہران مظلوموں کی مدد کو اپنا بنیادی اصول قرار دیتا ہے جس سے انحراف کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سپریم لیڈر نے عالمی تنقید کا موجب بننے والے بیلسٹک میزائل تجربات کا دفاع کیا اور کہا کہ ہماری تمام تر فوجی مشقیں اور ہتھیاروں کے تجربات صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔ امریکیوں کو یہ تکلیف ہے کہ ایران اپنی نیوی اور فضائیہ کو اسلحہ سے لیس کیوں کررہا ہے۔امریکی اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے ایران خوش حال ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن