نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی کے رہنما کو قتل کردیا گیا۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بہوجن سماج پارٹی کے رہنما 60 سالہ محمد شامی کو الہ آباد سے 40کلومیٹر دور ایک دورافتادہ علاقہ میں گولی مار کرہلاک کردیا گیا۔ قتل کے اس واقعے کے بعد بہوجن سماج پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے دھرنا دیا اور الہ آباد پرتاب گڑھ شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
رہنما قتل