کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان ہائی کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں مشرف کی غیر حاضری پر انکے وکیل کو سننے سے انکار کردیا جبکہ مدعی جمیل اکبر بگٹی کے وکیل نے مشرف کو انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لانے کی درخواست کردی۔ عدالت نے مشرف کے وکیل کا وکالت نامہ وصول کرنے اور انہیں سننے سے انکار کردیا اور سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔
انکار
بگٹی قتل کیس: بلوچستان ہائیکورٹ نے مشرف کی غیر حاضری پر وکیل کو سننے سے انکار کردیا
Mar 21, 2017